Current trend news is a platform that provides news all over the world. Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News

Breaking

Resume Writing

Saturday, January 18, 2020

Foreign Minister meets with US National Security Advisor, discusses Pak-US relations and other matters of mutual interest

https://www.currenttrendnews.com

وزیر خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن سے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری ٹی وی کےمطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جو ان دنوں امریکہ کے دورہ پر ہیں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن سےملاقات کی جس میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقاتوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جب تک تنازعہ کشمیر عالمی قوانین اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا جنوبی ایشیاء میں امن واستحکام اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا۔ وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر مشترکہ کاوشوں کے عزم کا بھی اظہارکیا۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ ہے اور ہم امن کے فروغ اور اس میں سہولت کاری کے لئے جوبھی ممکن ہوسکاکریں گے،کمیٹی کی قیادت نے علاقائی محاذوں پر مشترکہ اہداف کے حصول کیلئےدو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

No comments:

Post a Comment

Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.