Current trend news is a platform that provides news all over the world. Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News

Breaking

Resume Writing

Tuesday, January 28, 2020

How did the father save his daughter from the train?

https://www.currenttrendnews.com

باپ نے بیٹی کو ٹرین سے کیسے بچایا؟

مصر میں والد نے اپنی بیٹی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے ریلوے لائن پر چھلانگ لگادی۔ ٹرین گزر نے کے بعد سٹیشن پر موجود مسافروں نے بیٹی کو بچانے والے باپ کو خراج تحسین پیش کیا۔اخبار 24 کے مطابق مصر کے شہر الاسماعیلیہ کے ریلوے سٹیشن پر معمول کے مطابق لوگ ٹرین کے انتظار میں کھڑے تھے۔ ٹرین پلیٹ فارم پر آنے ہی والی تھی کہ اچانک ایک بچی پلیٹ فارم سے ریلوے لائن کے قریب جاگری۔ بیٹی کو بچانے کے لیے باپ نے چھلانگ لگائی اور اپنی بچی کو آغوش میں لے کر ریلوے لائن کے قریب ہی لیٹ گیا۔ریلوے لائن سے ٹرین دو منٹ تک گزرتی رہی۔ اس دوران سٹیشن پر موجود لوگ دم بخود تھے۔ ہر ایک سلامتی کے لیے دعا کرتا رہا ۔ جیسے ہی ٹرین گزی اور دونوں بحفاظت نظر آئے تو پلیٹ فارم پر موجود لوگ خوشی سے چیخنے لگے۔ ہر ایک نے باپ بیٹی کو پرجوش انداز میں مبارکباد پیش کی۔ و وڈیو کلپ مصری ذرائع ابلاغ میں وائرل ہوگیا۔ باپ کی جرات اور بچی کے لیے اس کے پیار پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.