Current trend news is a platform that provides news all over the world. Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News

Breaking

Resume Writing

Friday, January 17, 2020

How did the wind turn towards Hareem Shah? Everyone was surprised to know

https://www.currenttrendnews.com


ہواؤں کا رخ حریم شاہ نے بدل لیا،کس سے ملاقات ہوئی ملاقات؟ جان کر سب حیران

 

کرنٹ ٹرنینٹد نیورکی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ نے ہواؤں کا رخ بدل لیا، حریم شاہ شیخ رشید کیویڈیو لیک کرنے کے بعد میدان میں آئیں اور وفاقی وزراء سمیت صوبائی وزراء کی ویڈیو آڈیو لیک کیں ، حریم شاہ نے شیخ رشید پر نکاح متعہ کا الزام بھی لگایا جس کی شیخ رشید نے تردید کی،
حریم شاہ کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی آڈیو کالز کی ریکارڈنگ سامنے آئیں دو دو ریکارڈنگ آنے کے بعد فیاض الحسن چوہان سے اس بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہ دیا، حریم شاہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہونے والی ہر ٹویٹ کی خبریں چلتی نظر آئیں.
تحریک انصاف کی کارکن کہنے والی حریم شاہ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز کے بعد اب ہواؤں کا رخ بدل لیا ہے، حریم شاہ کی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،جس میں حریم شاہ نے کالا جوڑا پہن رکھا ہے، تصویر میں مریم اورنگزیب نے جیکٹ پہن رکھی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تصویر پرانی نہیں بلکہ نئی ہے اور اسکی ابھی دبئی سے پاکستان واپسی کے بعد مریم اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ہے.
ریم شاہ اپنی اصلی مالکن کے پاس آگئی
ڈوڈو چارجر 😂🙈🙈😂
حریم شاہ کی اصل ویڈیو مسلم لیگ نون کے پاس ہے۔۔۔ مسلم لیگ ن کی پرانی عادت ہے
ایک صارف نے لکھا کہ حریم شاہ اپنی اصل مالکن کے پاس واپس آ گئی ہے
حریم شاہ چند روز سے خبروں میں ہیں اور انہوں نے آڈیو ویڈیو لیکس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، وہ دبئی میں تھی تا ہم تین دن قبل اپنی دوست صندل خٹک کے ہمراہ پاکستان پہنچی، اب وزیراعظم نے حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ یہ کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں،.
حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی
غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا
حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

No comments:

Post a Comment

Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.