بھارت کاعمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت دینے کا فیصلہ
کرنٹ ٹرنینٹد نیور کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سالانہ 19 واں اجلاس بھارت میں ہو گا جس میں پاکستانی وزیراعظم کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی.
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اس سال کے وسط یا آخر میں بھارت میں ہو گا،تعاون تنظیم کا بھارت میں یہ پہلا اجلاس ہو گا،بھارتی ترجمان وزارت امور خارجہ روش کمار
واضح رہے کہ گزشتہ برس سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے جب بھارت نے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیااور پاکستانی درختوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا تھا.
بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعلقات ختم کر دیئے اور پاکستان نے کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کیا، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں بھارت کو بے نقاب کیا.


No comments:
Post a Comment
Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.