Current trend news is a platform that provides news all over the world. Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News

Breaking

Resume Writing

Tuesday, January 21, 2020

Pakistan has the best armed forces in the world. Sheikh Rasheed will answer the enemy

https://www.currenttrendnews.com

پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین مسلح فوج.دشمن کو منہ توڑ جواب دینگے ،شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، مودی جانتا ہے کہ خطے میں بھارت کی بالادستی کے عزائم کی راہ میں صرف پاکستان رکاوٹ ہے، بھارتی حکومت کو اس سے قبل اسطرح کے سخت چیلنجز کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین مسلح افواج موجود ہیں اور وہ دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے ہم سے الگ نہیں کرسکتی ہے۔ مودی کی قیادت میں بھارت دنیا میں ایک انتہا پسند ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، انتہا پسند بھارتی حکومت کی پالیسیاں بھارت کو دنیا کے سامنے تباہی اور تنہائی کی طرف لے جارہی ہیں، مودی سرکار نے اپنے ملک کا سیکولر چہرہ داغدار کردیا ہے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال کر رہی ہیں اور ہمیں کشمیریوں کو کریڈٹ دینا ہوگا کہ بھارتی فورسز کی بربریت کے باوجود وہ اپنے حق خود ارادیت کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،

No comments:

Post a Comment

Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.