Current trend news is a platform that provides news all over the world. Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News

Breaking

Resume Writing

Sunday, January 26, 2020

PM will visit Lahore today, what will be the engagements

https://www.currenttrendnews.com

وز یراعظم کا آج دورہ لاہور،کیا ہوں گی مصروفیات


وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہورآئیں گے جہاں وہ ناراض گروپ کے اراکین سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات پر بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہورمیں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کے علاوہ
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین اور اتحادیوں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔اس دوران وزیراعلیٰ وزراء کی کارکردگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں اس کے علاوہ وہ امن و امان کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں ناراض اراکان نے فارورڈ بلاک بنا رکھا ہے . ،تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مختلف حلقوں کے بیس ارکان اسمبلی نے یہ گروپ بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر اپنے مطالبات منوائیں گے

No comments:

Post a Comment

Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.