Current trend news is a platform that provides news all over the world. Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News

Breaking

Resume Writing

Sunday, February 2, 2020

America's Jewish Friendship Is Hostile to Palestinians: Palestine Announces Termination of US Relations

https://www.currenttrendnews.com

امریکہ کی یہود دوستی فلسطینیوں سے دشمنی ہے :فلسطین کا امریکہ سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان

عزہ: امریکہ کی یہود دوستی فلسطینیوں سے دشمنی ہے،اطلاعات کےمطابق فلسطینی حکام نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکہ سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمودعباس امریکہ کے امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے امریکہ سے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔فلسطینی صدرمحمود عباس کا کہنا تھا کہ امریکہ اب فلسطین کا ہمدرد یا دوست ملک نہیں رہا، اس لیے واشنگٹن سے تعلقات بالکل ختم کررہےہیں۔
یاد رہے کہ 29 جنوری کوٹرمپ نے 80 صفحات پر مبنی مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ پیش کیا تھا، امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیت المقدس اسرائیل کا غیرمنقسم دارالحکومت رہے گا جبکہ فلسطینیوں کو مقبوضہ مشرقی یروشلم میں دارالحکومت بھی فراہم کیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے سے فلسطین میں پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اگر سارے معاملات آسانی کے ساتھ طے ہوگئے تو 10 لاکھ فلسطینیوں کو ملازمت کے مواقع بھی مل سکیں گے۔
ٹرمپ کی جانب سے منصوبے کا اعلان ہونے کے بعد سے اب تک ہزاروں فلسطینیوں نے سڑکوں پر ہیں اور انہوں نے اس پلان کو یکسر مسترد کر دیا۔ تین روز سے احتجاج کرنے والے مظاہرین مسلسل امریکہ اسرائیل دوست اور اسرائیل نا منظور کے نعرے بلند کررہے ہیں۔ مظاہرین نے امریکہ کو باور کروایا کہ اُن کی سرزمین پر کوئی بھی ملک اپنی مرضی کی پالیسی مسلط نہیں کرسکتا۔

No comments:

Post a Comment

Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.