https://www.currenttrendnews.com
کرونا وائرس،تعلیمی ادارے بند، تمام طلبا کو بغیر امتحانات پاس کرنیکا فیصلہ
رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا ،صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اجلاس کی صدارت کی
اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، سٹیئرنگ کمیٹی نے مڈٹرم کے نتائج دیکھ کر طلبہ کو پروموٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز جون سے ہوگا ،وزیرتعلیم نے سکولوں کوہدایت پر عمل کرنے کا حکم دیدیا،فیصلے کااطلاق نجی سکولوں پر بھی ہوگا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اسکول بند رکھنے کی بھی ہدایت کی،وزیر تعلیم سندھ نے تمام اسکولوں کو ہدایت پر عمل کرنے کا حکم دیا
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو یکم جون کو کھولنے کا اعلان کیا تھا، 30 مئی تک سندھ کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.