وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کا فیصلہ، دورے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ اگلے ماہ 3 فروری کو کوالالمپور جائیں گے، مہاتیرمحمد کو ملائیشیا سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے آگاہ کریں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی معاہدے طے پانے کا بھی امکان
وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کا فیصلہ، دورے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ اگلے ماہ 3 فروری کو کوالالمپور جائیں گے، مہاتیرمحمد کو ملائیشیا سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے آگاہ کریں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی معاہدے طے پانے کا بھی امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔
ملائیشیا میں 18 سے 20 دسمبر تک منعقد ہونے والے کوالالمپور (سمٹ) اجلاس میں وزیراعظم نے شرکت کرنی تھی۔ اس اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان، قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے بعد دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا تھا۔ چونکہ سعودی عرب کو کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو یہ خدشہ تھا کہ کوالالمپور سربراہ اجلاس کہیں او آئی سی کی جگہ نہ لے لے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ دورہ ملائیشیاء منسوخ کردیا تھا۔


No comments:
Post a Comment
Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.