امریکی صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے منصوے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے اپنا منصوبہ پیش کر دیا ہے جس میں یروشلم کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رکھنے کا عہد شامل ہے۔ ان کے پیش کردہ اس منصوبے کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔
مشرق وسطیٰ کے لیے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے میں فلسطینی ریاست کے قیام کی بات کی گئی ہے مگر ساتھ ہی اسرائیلی نوآبادیوں کو تسلیم کرنے کا اشارہ بھی دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے منصوبے کو 'حقیقت پسندانہ دو ریاستی' حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلیوں یا فلسطینوں کو اپنے گھروں سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نینتن یاہو کے شانہ بشانہ کھڑے صدر ٹرمپ نے کہا کہ 'ہوسکتا ہے کہ ان کا پیش کردہ منصوبہ فلسطینیوں کے لیے آخری موقع ہو۔'
فلسطینی اس منصوبے کی پہلے سے افشا ہونے والے تجاویز کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔


No comments:
Post a Comment
Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.