سعودی عرب میں خود کو ابلیس ظاہر کر نے والا نوجوان گرفتار
نوجوان نے ٹِک ٹاک پر ابلیس کا رُوپ دھار کر اپنی ویڈیو بنائی تھی
پُرانے وقتوں میں اگر کسی بچے یا بڑے کو ابلیس یا شیطان کہا جاتا تھا تو وہ چِڑجاتا تھا یا شدید غصّے کا اظہار کرتا تھا۔ تاہم آج کے دور میں اکثر نوجوان خود کو شیطان تو کیا شیطان کا باپ کہلوانے میں بھی فخر محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی اکثر منچلے اپنے گاڑیوں پر Devil جیسے الفاظ پر مبنی سٹیکر ایسے فخر سے لگواتے ہیں جیسے یہ کوئی بہت شاندار بات ہو۔
ایسا ہی ایک منچلا نوجوان سعودی عرب میں بھی سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر خود کو ابلیس قرار دے ڈالا۔ اُردو نیوز کے مطابق عربی نوجوان نے خود کو ایک شیطان کا سا رُوپ دے کر اپنی ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ اپنے منہ سے خود کو ابلیس بتا رہا ہے۔ ابلیس ہونے کے دعوے دار اس نوجوان نے اس ٹِک ٹاک ویڈیو میں مقدس زبان کے سے انداز میں جملے ادا کیے اور پھر نیچے کیپشن لکھا کہ ”ابلیس جاگ رہا ہے“ گاڑی میں بیٹھے اس عجیب و غریب حلیے والے نوجوان کے ویڈیو کلپ میں اُونچی آواز میں موسیقی بھی سُنائی دے رہی ہے۔پُرانے وقتوں میں اگر کسی بچے یا بڑے کو ابلیس یا شیطان کہا جاتا تھا تو وہ چِڑجاتا تھا یا شدید غصّے کا اظہار کرتا تھا۔ تاہم آج کے دور میں اکثر نوجوان خود کو شیطان تو کیا شیطان کا باپ کہلوانے میں بھی فخر محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی اکثر منچلے اپنے گاڑیوں پر Devil جیسے الفاظ پر مبنی سٹیکر ایسے فخر سے لگواتے ہیں جیسے یہ کوئی بہت شاندار بات ہو۔
ایسا ہی ایک منچلا نوجوان سعودی عرب میں بھی سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر خود کو ابلیس قرار دے ڈالا۔ اُردو نیوز کے مطابق عربی نوجوان نے خود کو ایک شیطان کا سا رُوپ دے کر اپنی ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ اپنے منہ سے خود کو ابلیس بتا رہا ہے۔ ابلیس ہونے کے دعوے دار اس نوجوان نے اس ٹِک ٹاک ویڈیو میں مقدس زبان کے سے انداز میں جملے ادا کیے اور پھر نیچے کیپشن لکھا کہ ”ابلیس جاگ رہا ہے“ گاڑی میں بیٹھے اس عجیب و غریب حلیے والے نوجوان کے ویڈیو کلپ میں اُونچی آواز میں موسیقی بھی سُنائی دے رہی ہے۔
ٹک ٹاک پر اس مقامی نوجوان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں کی طرف سے شدید طیش بھرا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ شیطان پر اللہ تعالیٰ نے لعنت نازل فرمائی ہے اور جو شخص خود کو سنجیدگی یا مذاق دونوں صورتوں میں شیطان قرار دیتا ہے، وہ اللہ کی نظر میں گناہ گار ہے اور معاشرے میں بھی شیطان کے ایجنٹ کا سا کام کر رہا ہے۔
ایسے شخص کے ساتھ قطعاً کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ اس نوجوان نے اپنا یہ فعل دیوانگی یا نشے کی حالت میں نہیں کیا، بلکہ وہ پُوری طرح ہوش حواس میں معلوم ہوتا ہے۔ اگر اس نے یہ کام راتو رات ٹِک ٹاک اسٹار بننے کے لیے بھی کیا ہے تو اسے معافی نہیں دی جانی چاہیے۔ اس کا یہ گھناؤنا فعل سعودی سماجی و مذہبی اقدار کے سراسر منافی ہے۔ اس سے دیگر نوجوانوں کو بھی بے راہ روی کی ترغیب مِلے گی۔
درحقیقت اس نے پُورے معاشرے کو اپنی اس حرکت سے ایک چیلنج دیا ہے۔ تاہم کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ نوجوان نے مذاق کیا ہے، اگرچہ یہ مذاق کوئی مناسب نہیں تھا، مگر پھر بھی اسے ہلکی پھُلکی سزا دے کر معاف کر دینا چاہیے۔اس نے کوئی سنگین جُرم نہیں کیا، جس پر اسے سخت سزا دینے کے مطالبے کیے جا رہے ہیں۔ اس کا یہ فعل اس کی اپنی ذات کے حوالے سے تھا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔ اور نوجوان کی نشاندہی ہونے کے بعد اسے اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔



No comments:
Post a Comment
Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.