آج بھارت کا یوم جمہوریہ ،دنیابھر میں کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے
کشمیری بھارت کے خلاف احتجاج کناں، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا 71 واں یوم جمہوریہ ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔
مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے گزشتہ پانچ ماہ سے غیر جمہوری اقدامات کے بعد ظلم کی انتہا کر رکھی ہے جبکہ کشمیر میں زندگی سسک رہی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت کا حقیقی چہرہ انتہائی خوفناک اور بھیانک ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پوری وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہے ۔
قابض فوج نے جگہ جگہ محاصرہ کیا ہوا ہے تو ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے ۔کشمیریوں کے احتجاج کے پیش نظر سخت چیکنگ کے ساتھ شہر کی فضائی نگرانی بھی ہو رہی ہے جبکہ بے گناہ نوجوانوں کو غائب اور انہیں شہید کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر بے خوف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہ صرف مقبوضہ کشمیر کی بات نہیں ۔ متنازعہ شہریت کے قانون نے بھارت کو تقسیم کر دیا ہے ،جگہ جگہ اس قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔
واضحرہے کہ اس سے پہلے بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے . بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مسلسل اشتعال انگیزی کے خلاف بھارت کو باور کرایا گیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدوں ی خلاف ورزی بندکرے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دو سالوں میں سینکڑوں بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارت امن معاہدے کو یقینی بنائے .بھاری فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے


No comments:
Post a Comment
Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.