ڈنمارک میں سعودی عرب کے لیے جاسوسی کے الزام میں تین ایرانی گرفتار
ڈنمارک میں ایران سے تعلق رکھنے والے عرب حزب اختلاف گروپ کے تین سرکردہ افراد کو سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈنمارک میں مقیم ان تینوں افراد پر ایک طویل عرصے سے ایران میں ان باغیوں سے تعلقات کا شبہ تھا جنہوں نے ستمبر 2018 میں ایران میں ایک فوجی پریڈ پر حملہ کیا تھا جس میں 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ڈنمارک کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان تینوں افراد کا عرب گروپ سے تعلق تھا جو ایران کے علاقے اہواز کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
اس گروپ کا نام ’عرب سٹرگل موومنٹ فار دی لیبریشن آف اہواز‘ یا ’اے ایس ایم ایل اے‘ ہے۔
عرب نسل کے لوگ تیل سے مالا مال ایران کے جنوب مغربی صوبے اہواز میں آباد ہیں۔
ڈنمارک کی خفیہ سروس (پی ای ٹی) نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ تینوں ڈنمارک میں سنہ 2012 سے سنہ 2018 کے درمیان کچھ لوگوں کی جاسوسی کرتے رہے ہیں اور ان لوگوں کی معلومات سعودی عرب کو فراہم کرتے رہے ہیں۔
گرفتار کیے جانے والوں میں سے ایک شخص کو سنہ 2018 میں ایران کی خفیہ ایجنسی نے مروانے کی کوشش بھی کی تھی جسے ڈنمارک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنادیا تھا۔
پی ای ٹی کے ڈائریکٹر جنرل فن بروچ اینڈرسن کا کہنا ہے کہ ’یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ ہم بیرونی ریاستوں کو اپنے آپس کے جھگڑوں کو ڈنمارک کے اندر پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔
نومبر 2018 میں اے ایس ایم ایل اے کے مشتبہ کارکنوں کو کوپن ہیگن سے 60 کلومیٹر دور علاقے رِنگسٹڈ سے حرسات میں لیا گیا تھا۔


No comments:
Post a Comment
Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.