https://www.currenttrendnews.com
A decision not to show the final episode of 'Ahad Wafa' in cinema
عہد وفا' کی آخری قسط سنیما میں نہ دکھانے کا فیصلہ'
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے مقبول ڈرامے 'عہد وفا' کی آخری قسط آج 14 مارچ کو پاکستان بھر میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش ہونے جارہی تھی تاہم اب پروڈیوسرز نے اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ فیصلہ دنیا بھر میں بڑھتے کورونا وائرس کے خوف کے باعث لیا گیا، جس کی وجہ سے پاکستان بھر کے سنیما گھروں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 'عہد وفا' کے علاوہ 'شان پاکستان' اور فیشن پاکستان ویک جیسے پروگرامز بھی منسوخ ہوچکے ہیں۔اپنے ایک بیان میں ہم ٹی وی کے پروڈیوسرز نے اعلان کیا کہ 'عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 'عہد وفا' کا گرینڈ فنالے سنیما گھروں میں ریلیز نہیں ہوگا'۔اس ڈرامے کی آخری قسط 15 مارچ کو ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔
ضرور پڑھیں: پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلیوں کا اعلان
واضح رہے کہ 'عہد وفا' ڈرامے میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ اور زارا نور عباس نے مرکزی کردار نبھائے۔
No comments:
Post a Comment
Yahoo News, Today's News, Google News, Trend News and News of the World Now on a website called Current Trend News. if you have any information then contact me.